DAILY TEZ

Latest News & Breaking News in Urdu - تازہ ترین Daily Tez

ای سی بی اور پی سی بی نے اعتماد دیا ہے سب لوگوں کا خیال رکھا جارہا ہے، بابراعظم

ای سی بی اور پی سی بی نے اعتماد دیا ہے سب لوگوں کا خیال رکھا جارہا ہے، بابراعظم

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ انگلینڈ کے نئے کھلاڑیوں میں چند ہیں جن کو نہیں دیکھا ہوا۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ ٹیم کے تبدیل ہوجانے پر مایوسی ہوئی، جس ٹیم پر پلان کیا تھا وہ تبدیل ہوگئی، اب نیا پلان کیا ہے، پلینگ الیون کل ٹاس کے وقت اعلان کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ڈربی میں چار پریکٹس میچز کھیلے ہیں، کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہیں، بطور کپتان اپنی ٹیم پر اعتماد ہے،انگلینڈ کے نئے کھلاڑیوں میں چند ہیں جن کو نہیں دیکھا ہوا۔

بابر اعظم نے کہا کہ یہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم بیک اپ ٹیم ہے، جس کو آسان نہیں لیا جاسکتا، کویڈ چل رہا ہے، ہم سب کو پروٹوکولز پر عمل کرنا ہے، کرکٹرز فیملیز سے دور ہیں، لیکن اچھی بات ہے کرکٹ ہورہی ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہمارا کمبی نیشن اچھا چل رہا ہے، جو تبدیلی ہوگی کل بتائیں گے اپنی کارکردگی کا تسلسل جاری رکھنا چاہتا ہوں تاکہ ٹیم جیتے۔

Updated: July 8, 2021 — 10:10 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

DAILY TEZ © 2021 DAILY TEZ