DAILY TEZ

Latest News & Breaking News in Urdu - تازہ ترین Daily Tez

قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہو گیا

پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیسٹ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کراچی میں شروع ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل اسٹڈیم کراچی میں لگائے گئے دس روزہ تربیتی کیمپ میں 25 کھلاڑیوں نے شرکت کی اور اس کی نگرانی ہیڈآف پلیئرز ڈویلمپنٹ  ثقلین مشتاق کر رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق کیمپ کے بعد کھلاڑی 21 جولائی کو لاہور کے مقامی ہوٹل میں آئسولیشن کریں گے اور قومی ٹیم26 جولائی  کو بارباڈوس روانہ ہو گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کا آغاز 12 اگست سے ہوگا۔

Updated: July 8, 2021 — 10:10 am

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

DAILY TEZ © 2021 DAILY TEZ